وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک میں موثر قانون سازی اور ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے اس کی کلیدی اہمیت پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے