وزیراعظم کا سابق مئیر راولپنڈی سردار نسیم سے والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق مئیر راولپنڈی سردار نسیم سے والدہ کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے تمام اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ والدہ جیسی شفیق اور مخلص ہستی کی رحلت زندگی کا ناقابل تلافی نقصان ہوتا ہے،آپ کے غم میں ہم سب شریک ہیں۔

وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

پنجابی ثقافت کے دن کے موقع پروزیراعظم شہبازشریف نےاپنےایک اور ٹویٹ میں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ  صحرائے چولستان، سرزمینِ اولیا ء ملتان، گوجرانوالہ کے پہلوانوں، فیصل آباد کے باذوق لوگوں، پوٹھوہار کے چاق و چوبند بہادرجوانوں اور زندہ دلانِ لاہور کے بغیر پاکستان کے وفاق کی قوسِ قزح کی خوبصورتی نا مکمل ہے۔