پنجاب اسمبلی انتخابات، امیدوار پارٹی ٹکٹ کیلئے 18مارچ تک درخواستیں جمع کرادیں،مریم اورنگزیب


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند پارٹی امیدوار اپنی درخواستیں 18 مارچ تک مرکزی سیکرٹریٹ، 180 ایچ، ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمع کرا دیں۔

ٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 18مارچ ہے۔ پارٹی کے فیصلے کے مطابق امیدواروں کو پھر مطلع کیا جاتا ہے کہ جلد از جلد درخواستیں جمع کرادیں۔