خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان نے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری چیلنج کر دیئے


اسلام آباد(صباح نیوز)خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کردیا۔

سیشن جج طاہر محمود کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج سکندر خان کی عدالت میں پی ٹی آئی کے چیئرمین کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ۔ڈیوٹی جج سکندر خان نے درخواست ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی کو مارک کر دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق کیس میں عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری ہوئے تھے۔