حکومت کوہ پیما ں کوہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے علی امین خان گنڈا پور


اسلام آباد:وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ  حکومت کوہ پیما ں کوہر ممکن سہولیات اور وسائل فراہم کر رہی ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کئی بار پاک فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں نے خطرناک موسمی صورتحال سے دو چار کوہ پیماں کو ریسکیو کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کے ٹو سر کرنے والی دس رکنی کوہ پیما نیپالی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موسم سرما اور برف سے ڈھکی ہوئی دنیا کی دوسری بڑی چوٹی کو سر کرنا نہ صرف بڑے اعزاز کی بات ہے بلکہ ان کوہ پیما نے عظیم ہمت،بہادری  اور مہارت کا جو مظاہرہ کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاحت کے حوالے سے تو پاکستان دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی پاکستان کے اندر درجنوں کی تعداد میں چوٹیاں موجود ہیں جو کہ کوہ پیماں کی دلچسپی کا باعث ہیں اور ہر سال درجنوں کوہ پیما پاکستان میں کوہ پیمائی کے لئے آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوہ پیمائی کے ساتھ ساتھ پاکستان میں موسم سرما کے حوالے سے سیاحتی میدان میں بھی زبردست صلاحیت موجود ہے،گلگت بلتستان میں موسم سرما میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ان اقدامات سے جہاں سیاحت کو فروغ ملے گا وہاں گلگت بلتستان کی عوام کو روز گار کے سنہری مواقع بھی میسر ہونگے۔

علی امین خان گنڈا پور نے ہسپانوی کوہ پیما سر جیو منگوٹ کی ہلاکت پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم دنیا کے ان بہادر با ہمت کوہ پیماں کو سلام پیش کرتی ہے۔