توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بحال

اسلام آباد(صباح نیوز)۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں عدالت نے حاضری سے استثنی کی درخواست خارج کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بحال کر دیے ہیں۔

توشہ خانہ کیس کی سماعت اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی۔ سماعت میں عمران خان کے وکیل خواجہ حارث اور الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن عدالت میں پیش ہوئے۔خواجہ حارث نے عمران خان کی   پیر کو عدالت حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی۔

عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کے  ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انھیں 18 مارچ کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔