لیبیا، تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 30 افراد لاپتہ،17 افراد کو بچالیاگیا


طرابلس(صباح نیوز)لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹ جانے کے باعث 30 افراد لاپتہ ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا نے اطالوی کوسٹ گارڈز کے حوالے سے بتایا کہ واقعے کے بعد 17 افراد کو بچالیا گیا ہے۔غیر ملکی خبررساں اداروں کے مطابق کشتی خراب موسم کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی، انسانی جانوں کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بحیرہ روم میں بھی تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی تھی، حادثے میں کم از کم 76 تارکین وطن ہلاک ہوئے تھے۔