کورونا سے پمز اسپتال شعبہ چلڈرن کے ڈائریکٹرکا انتقال


اسلام آباد: پمز اسپتال شعبہ چلڈرن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منظور کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔

گزشتہ دنوں عالمی وباء کورونا وئراس کا شکار ہونے والے پمز اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منظور شدید علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔

ترجمان پمز اسپتال کے مطابق ڈاکٹر منظورکی عمر 40 برس تھی جبکہ وہ ایک ماہ سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ اس سے قبل بھی پمز اسپتال میں 2 ہیلتھ ورکر کورونا وائرس کے سبب انتقال کر چکے ہیں۔

وزارتِ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز سمیت اسلام آباد میں 350 سے زائد ہیلتھ ورکر کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔