پرویز مشرف کی والدہ انتقال کرگئیں


دبئی:سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کی والدہ بیگم  زریں مشرف دبئی میں علالت کے سبب انتقال کر گئیں۔

پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل(ر)پرویز مشرف کی والدہ زریں مشرف کی عمر 101سال  تھی،وہ گزشتہ چند سال سے بیمار تھیں ،وہ شارجہ کے نجی ہسپتال میں زیر علاج بھی رہ چکی ہیں ۔بیگم زرین مشرف 1920 میں لکھن میں پیدا ہوئیں تھیں، انہوں نے انگلش لٹریچر میں گریجوایشن کی تھی،ان کے تین بیٹے ہیں جن میں  پرویز مشرف ،جاوید مشرف  اور نوید مشرف شامل ہیں ۔

سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ بیگم  زریں مشرف کی نمازِ جنازہ دبئی میں ادا کیے جانے کا امکان ہے تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ آخری مرتبہ گزشتہ سال مئی میں سابق صدر پرویز مشرف نے اہلیہ صہبا مشرف کے ہمراہ دبئی میں اپنی والدہ زریں مشرف کی 101ویں سالگرہ کا کیک کاٹا تھا، آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان کے مطابق پارٹی کے تمام عہدے داروں نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے