برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر پر بحث سفارتی سطح پر بھارت کے لیے مایوسی کا باعث ہے۔فہیم کیانی


اسلام آباد: تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے کہا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر پر بحث بھارت کے لیے سفارتی سطح پر ایک بہت بڑی مایوسی کا باعث ہے ۔

ایک بیان میں کہا ہے کہ  لیبررکن پارلیمنٹ سارہ اوون کی تحریک پرمقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر بحث کی گئی ہے ۔

راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ  بحث بھارت  کے لیے سفارتی سطح پر ایک بہت بڑی مایوسی کا باعث ہے۔ کیونکہ ہندوستان کو یقین تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے جنگی جرائم پر کسی کا دھیان نہیں  جائے گا۔

فہیم کیانی نے کہا کہ وہ برطانوی اراکین پارلیمنٹ کے کشمیریوں کی پریشانیوں اور ان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرنے  پر شکر گزار ہیں۔