رواں سال صحت کے شعبے میں گیم چینجرسال ہوگا، فواد چوہدری

انٹرنیٹ فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ 2021 کا سال صحت کے شعبے میں میڈ ان پاکستان آلات اورمشینوں کیلئے گیم چینجرسال ہوگا۔

وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ سال صحت کے شعبے میں میڈ ان پاکستان آلات اورمشینوں کیلئے گیم چینجرسال ہوگا، ہم جواپنی سرنج تک نہیں بناتے تھے، ہم اس سال انتہائی جدید مشینری بنانے والے ملکوں میں شامل ہوجائیں گے۔

فواد چوہدری نے اس متعلق مزید کہا کہ کم ازکم دنیا کے دوبڑے برانڈزپاکستان میں اپنی فیکٹری لگانے کوتیارہیں۔