کے پی کی جامعات کے نئے ملازمین کی پنشن ختم کرنے کا فیصلہ


پشاور: خیبر پختونخوا میں جامعات کو مالی بحران کے سبب نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کے لیے پنشن کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

محکمہ اعلی تعلیم نے صوبے کی جامعات کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے جس کے مطابق جامعات کو مالی خسارے سے بچنے کے لیے نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کے لیے پنشن کی سہولت ختم کرنے کا کہا گیا ہے۔اس کے علاوہ مراسلے میں یونیورسٹی نئی بھرتیاں گورنمنٹ پے اسکیل کی بجائے اپنے پے سکیل کے مطابق کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔م

راسلے میں کہا گیا ہے مالی خسارے پر قابو پانے کے لیے جامعات کی زیر نگرانی اسکولوں کی فیس بڑھائی جائے اور موجودہ میڈیکل اور ہائوس الائونس کو تبدیل کرکے صوبائی حکومت کی شرح پر لایا جائے۔