آئی سی سی پول میں عمران خان بہترین کرکٹر قرار،ویرات کوہلی کو شکست


اسلا م آباد: آئی سی سی پول میں وزیراعظم عمران خان بہترین کرکٹر قرارپائے اور بدھ کی صبح سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ‘Pakistan shocks India’ کا ہیش ٹاگ ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔یہ ٹرینڈ کرنے کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ یہ ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے 12 جنوری کو ایک پول کا آغاز کیا تھا جس میں عمران خان، بھارت کے ویرات کوہلی، جنوبی افریقہ اے بی ڈی ویلیئرز اور آسٹریلیا کے میگ لیننگ میں سے بہترین کا انتخاب کرنے کا کہا گیا تھا۔

آئی سی سی نے کہا تھا کہ ‘ آپ فیصلہ کریں ان ذہین ‘پیس سیٹرز’ میں سے کون بہترین تھے بیٹنگ کے 25.43 ٹیسٹ ایوریج اور بالنگ کے 25.53 اوسط کے ساتھ موجود وزیراعظم اور سابق کپتان عمران خان نے 47.3 فیصد ووٹس کے ساتھ پول جیتا۔ان کے بعد بھارت کے کھلاڑی ویرات کوہلی 46.2 فیصد ووٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔بظاہر لگ بھگ آدھی رات تک ویرات کوہلی پول میں آگے تھے لیکن بعد میں پاکستانیوں نے بھارتیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنے کپتان عمران خان کو جتوادیا۔

پول میں عمران خان اور پاکستان کی جیت وہ بھی بھارت کے خلاف پاکستانی ٹوئٹر صارفین کی نظروں سے اوجھل نہ ہوسکی اور وزیراعظم کومبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوا جو ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں کی ‘پھر ہوئی ہم سب کے کپتان کی جیت!! مبارک ہو، میرے ہم وطنوں!!’۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی سید زلفی بخاری نے کہا کہ ‘کپتان وزیراعظم عمران خان صرف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کو ہی شکست نہیں دے رہے۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ سے ٹوئٹ کی گئی ایک بار جو لیڈر بنا وہ ہمیشہ لیڈر رہے گا۔

سرکاری ریڈیو کے ٹوئٹر اکاونٹ سے ٹوئٹ کی گئی جو ایک بار چیمپئن ہوتا ہے وہ ہمیشہ چیمپئن ہوتا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی کرکٹ لیجنڈ عمران خان کو عظیم کرکٹرز میں بہترین قرار دے دیا۔پاکستان کی سرکاری خبر ایجنسی کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی کہ آئی سی سی نے پاکستانی کرکٹ لیجنڈ عمران خان کو عظیم کرکٹرز میں بہترین قرار دے دیا۔

حکومتی وزرا اور سرکاری ٹوئٹر اکاونٹس کے علاوہ عوام کی جانب سے اس جیت کی خوشی منائی گئی۔سلطان رضا نامی صارف نے لکھا کہ مبارک ہو وزیراعظم عمران خان، آپ کو کوئی نہیں ہرا سکتا، یہاں تک کہ ویرات کوہلی بھی نہیں، پاکستان زندہ باد۔فاطمہ راجا نامی صارف نے لکھا کہ اس وقت صورتحال کچھ یوں ہے