اسلام آباد:وفاقی وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ویڈیو گیمز کھیلنے والوں کیلئے خوشخبری سنا تے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ای سپورٹس کو باقاعدہ کھیل کا درجہ مل گیا۔
مزید پڑھیں: پی ڈی ایم نیا چورن بازار میں لائے،فواد چوہدری
پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان سائنس فاونڈیشن کے درمیان یادادشت طے پا گئ ہے جس کے بعد E-Sports کو باقاعدہ کھیل کا درجہ حاصل ہو گا، اگر آپ کو ویڈیو گیمز سے دلچسپی ہے تو تیار ہو جائیے اور نئے مواقع آپ کے منتظر ہیں۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 13, 2021
فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ویڈیو گیمزکو کھیل کا درجہ دلانے کے لئے پاکستان سائنس بورڈ اورپاکستان سپورٹس بورڈ میں یاداشت پر دستخط ہوگئے ہیںجس کے بعدای سپورٹس کو باقاعدہ کھیل کا درجہ مل گیا ہے،انہوں نے کہا کہ ویڈیو گیمز سے دلچسپی ہے تو تیار ہوجائیے نئے مواقع آپ کے منتظر ہیں۔