امریکا آنے والوں کیلئے کورونا وائرس کی منفی رپورٹ لازمی قرار

انٹرنیٹ فوٹو

واشنگٹن:امریکا میں پرواز کے زریعے آنے والے تمام مسافروں کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دکھانا ہوگی۔

مزید پڑھیں: کورونا سے مزید 55 افراد جاں بحق،2123نئے کیسز رپورٹ

امریکی حکام کے مطابق مسافروں کو روانگی سے تین دن پہلے کی کورونا وائرس ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دینا ہوگی، نئی پالیسی پر 26 جنوری سے عمل درآمد شروع ہوگا ۔سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے کہا ہے کہ ٹیسٹ سے تمام خطرات ختم نہیں ہوتے تاہم ٹیسٹ اور احتیاطی تدابیر سے سفر محفوظ ہو جا تا ہے۔