امریکی وزارت خارجہ کی سرکاری ویب سائٹ ہیک


واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ کی سرکاری ویب سائٹ  ممکنہ طور پر ہیک ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کی سرکاری ویب سائٹ کے صفحے پر لکھ دیا گیا کہ ٹرمپ کی مدت صدارت 11 جنوری کو ختم ہوگئی۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کو اقتدار سے کیسے نکالا جائے؟ اسپیکر نے منصوبہ سامنے رکھ دیا

جب کہ آئینی طورپرصدرٹرمپ کی مدت صدارت 20 جنوری کو ختم ہو گی تاہم بعد میں یہ عبارت ویب سائٹ سے ہٹا دی گئی۔