چینی کی بوری 200 روپے مہنگی


سرگودھا: چینی کی اڑان کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا چینی کی بوری 200 روپے مہنگی جو حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے سرگودھا اور گردونواح میں چینی 95 روپے سے 100 روپے کلو تک فروخت ہوتی رہی اور اس کی قیمت میں بدستور اضافے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دیہی علاقوں میں چینی 105 روپے کلو تک فروخت کرنے کی اطلاعات ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی، تین دن میں چینی کی قیمت میں 8روپے اضافہ

شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت مافیا کو لگام ڈالنے کی بجائے خود مافیا کے ہاتھوں کھلونا بن کر رہ گئی ہے موجودہ حکومت کے پاس عوامی فلاح و بہبود کا کوئی ایجنڈا نہیں۔