کراچی، تین دن میں چینی کی قیمت میں 8روپے اضافہ


کراچی:کراچی میں ہول سیل میں چینی کی فی کلو قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد تین دن میں ایک کلو چینی کی قیمت 8 روپے بڑھ گئی۔ہول سیل میں ایک کلو چینی 88 روپے کی ہوگئی۔

مزید پڑھیں: چینی، آٹا، دالیں،گھی،انڈہ،گوشت،آئل سمیت 15اشیا مہنگی ہو گئیں،وفاقی ادارہ شماریات

اس سے قبل ہول سیل بازار میں چینی کی 100 کلو بوری پر 200 روپے بڑھے ، ہول سیلز میں چینی کی سو کلو بوری 8000 روپے ہوگئی تھی۔گروسرز ایسوسی سی ایشن فرید قریشی کے مطابق ریٹیل بازاروں میں چینی 98روپے میں بھی فروخت ہورہی ہے۔