جماعت اسلامی پاکستان کے ڈائیریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی کی پاکستانی ناظم الامور اور گلبدین حکمت یار پر قاتلانہ حملے کی مذمت


اسلام آباد(صباح نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے شعبہ امور خارجہ کے ڈائریکٹر آصف لقمان قاضی نے کابل میں پاکستانی ناظم الامور اور افغانستان کے سابق وزیر اعظم انجینئر گلبدین حکمت یار پر قاتلانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے انجینئرگلبدین حکمت یار کے صاحبزادے حبیب الرحمان حکمت یار سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے اس حملے میں شہید ہونے والے دو محافظین کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ھیں کہ انجینئر حکمت یاراس حملے میں محفوظ رہے۔ حبیب الرحمان حکمت یارنے اظہار یکجہتی پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق اور جماعت اسلامی پاکستان کے کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔

حبیب الرحمان نے کہا کہ حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ انجینئر گلبدین حکمت یار جماعت اسلامی قیادت کے مشکور ہیں اور ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ دشمن اپنا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔