کوئٹہ (صباح نیوز)سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ محمد نور مسکانزئی کے قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ محمد نور مسکانزئی کے قتل کے ملزم کو گرفتار کیا گیا، خاران کے رہائشی مبینہ قاتل کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
یاد رہے کہ محمد نور خان مسکانزئی کو چند روز قبل نماز کی ادائیگی کے دوران مسجد میں قتل کر دیا گیا تھا۔
وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لانے کے احکامات جاری کیے تھے۔