آرمی چیف سے کمانڈر قطرامیری نیول فورس کی ملاقات


راولپنڈی (صباح نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر قطرامیری نیول فورس میجر جنرل عبداللہ بن حسن الصلیطی نے جی ایچ کیو ملاقات کی،

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پاک فوج بھی قطری مسلح افواج کے ساتھ دفاعی اور سیکورٹی تعادن بڑھانے کی خواہشمند ہے ،

جنرل قمر جاوید نے واضح کیا کہ علاقائی امن و استحکام کے لئے افغان عوام کی معاشی ترقی کی مربوط کوششوں کے ساتھ افغانستان پر عالمی اتحاد کی ضرورت ہے،مہمان شخصیت نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتیوں کا اعتراف کیا  اور مختلف شعبوں کے اندر تعاون بڑھانے کا اعادہ کیا ،

انہوں نے افغانستان کی صورتحال ،بارڈر منیجمنٹ کے لئے خصوصی کوششوں  اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔