الیکشن کمیشن کی ای وی ایم پر قانون سازی کے بعد تین کمیٹیاں قائم


اسلام آباد(صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کے بعد ای وی ایم، اس کے اخراجات اور موجود ہ قوانین اور رولز میں ترامیم کے لیے تین کمیٹیاں تشکیل دے دیں ہیں۔

   الیکشن کمیشن کی جاری تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن  نے17 نومبر 2021 کو پارلیمنٹ  کے مشترکہ اجلاس میں  الیکٹرانک ووٹنگ  مشین  اور انٹرنیٹ ووٹنگ  پر قانون    ساز ی کے بعد  ان قوانین  پر عملدرآمد  کے لئے تین کمیٹیاں تشکیل  دی ہیں، پہلی   الیکٹرانک ووٹنگ  مشین اور بیرون ملک  ووٹنگ ٹیکنکل  کمیٹی سیکرٹری الیکشن کمیشن  کی سربراہی  میں بنائی گئی ہے ۔ جس کا مینڈیٹ الیکشن پراسس  میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجیز، اس سلسلے میں  انٹرنیشنل  سٹینڈر ڈ او ر بیسٹ پریکسٹز کی نشاندہی ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین  اور اوورسیز  ووٹنگ کے استعمال  کا طریقہ کار  اور کام کے سکوپ   ،پالیسی  ، مشین  بنانے کی اسٹریٹیجی اور اس کا ٹیکنکل  و فنکشنل  اعتبار  سے جائزہ لینا  ،حتمی  کنسپٹ نوٹ  ، قانونی  حدود میں رہتے ہوئے آر ایف پی  کی تیاری  اور اس سلسلے میں  آئندہ  کی ضرورت کی نشاندہی  شامل  ہے اسی طرح  بیرون ملک  مقیم پاکستانیوں  کے ووٹنگ کے لئے  جو پراسس  درکار ہے  اس  کی نشاندہی  اور اس پر عملدرآمد کا طریقہ کار  وغیرہ بھی شامل ہیں ۔

  دوسری کمیٹی  ایڈیشنل سیکرٹری  )ایڈمن( کی سربراہی  میں بنائی گئی  ہے جس کا مینڈیٹ الیکٹرانک ووٹنگ  مشین اور انٹرنیٹ  ووٹنگ سسٹم  پر آنے والے اخراجات  اور الیکشن سے متعلق  دیگر امور شامل ہیں۔ کمیٹی  مشینوں کی پائلیٹ  ٹیسٹنگ  اور مشینوں  کے اصل استعمال  کے لئے طریقہ کارالیکشن کمیشن کے سامنے  رکھے گی۔ مزید برآں  اس پراجیکٹ  پر عملدرآمد  کے لئے الیکشن کمیشن  کی بجٹ ضروریات  اور دیگرمعاملات  جن میں مشینوں  کے سٹوریج  کا بندوبست  کرنابھی شامل  ہیں  اس پر بھی  اپنی جامع  سفارشات کمیشن کے سامنے پیش کرے گی  تاکہ حکومت کو  اس سلسلے میں آگاہ کیا  جاسکے  اور  شارٹ  اور لانگ ٹرم بنیادپر محفوظ  سٹوریج  کا بندوبست  کیا جا سکے ۔ اس سلسلے میں پہلے ہی الیکشن کمیشن  ،  ایچ-11/4 میں ایک پراجیکٹ پلاننگ کمیشن کو تجویز کر چکا ہے ۔ جہاں پر  سٹوریج کا بھی بندوبست کیا جاسکتا ہے اور انتظام  کے لئے کسی بھی  گورنمنٹ بلڈنگ میں مناسب جگہ  مختص  کی جا سکتی ہے،

تیسری کمیٹی  ڈائریکٹر  جنرل لا ء کی سربراہی  میں بنائی گئی  ہے جس کا مینڈیٹ الیکٹرانک ووٹنگ  مشین کے استعمال  اور اوورسیز  پاکستانیوں کو ووٹ  کے حقوق  دینے کے حوالے سے  اس پر عملدرآمداور اس  عمل  درآمد  میں موجودہ قوانین  کی روشنی میں سابقہ قوانین سے تقابلی جائزہ اور اس  میں درپیش  مشکلات  سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرنا  اور موجود ہ قوانین  اور رولز  میں ترامیم  کے لئے  اپنی تجاویز و سفارشات مرتب کرنا شامل ہیں ۔