اسلام آباد(صباح نیوز )آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، بلوچستان ، کشمیر ، گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر بر ف باری کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد، مری ،گلیات اورخطہ پوٹھوہارمیں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک اور پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں سموگ / دھند چھائیرہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کو بالائی خیبر پختونخوا،شمال مشرقی بلوچستان ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
پنجاب کے چند میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ /دھند چھائیرہنے کی توقع ہے،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ مغربی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا تاہم بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔پنجاب کے چند میدانی علاقے اور بالائی سندھ سموگ /دھند کی لپیٹ میں رہے۔سب سے زیادہ بارش بلوچستان میں کوئٹہ ، قلات 07، سمنگلی03، خیبرپختونخوامیں پاراچنار 5 اور بنوں میں 2 ملی میٹر ریکارڈ کیا گیا۔ جمعہ کو ریکارڈکئے گئے کم سیکم درجہ حرارت لہہ منفی08 ،سکردو منفی 06، استور ،گوپس منفی 04، ہنزہ ، کالام اورگلگت میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔