اسلام آباد (صباح نیوز )28نومبر تک مہنگائی کی سالانہ شرح پانچ اعشاریہ ایک تین فیصد رہی، وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ ۔ گذشتہ ہفتے کے دوران آلو 3.34 فیصد، لہسن ایک 1.69 فیصد مہنگا ہوا، کیلے ایک اعشاریہ ایک تین فیصد، کوکنگ آئل اعشاریہ ستتر فیصد، انڈے اعشاریہ چھ پانچ فیصد اور ایل پی جی کے نرخ اعشاریہ دو صفرفیصد بڑھے۔ گھی، کوکنگ آئل، واشنگ سوپ بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔
ملک میں ایک ہفتے کے دوران 12 اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ، 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 30 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ایک ہفتے میں چکن3.78 فیصد، ٹماٹر 2.23 اور دال چنا 1.60 فیصد سستی ہوئی، دال مسور ایک اعشاریہ تین آٹھ فیصد فیصد کمی ریکارڈ کی گئی باسمتی چاول، گڑ، دال ماش اور دال مونگ بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔