جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع راولپنڈی کی نومنتخب ناظمہ فرحت شمشاد ودیگر نے حلف اٹھا لیا


راولپنڈی (صباح نیوز) جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع راولپنڈی کی نومنتخب ناظمہ فرحت شمشاد نے گذشتہ روز اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھا لیا ، جماعت اسلامی پنجاب شمالی کی ناظمہ ثمینہ احسان نے نومنتخب ناظمہ اور نائب ناظما ت قرة العین، عمارہ شہزاد اور راحیلہ کنول سے حلف لیا ، اس موقع پر خواتین ارکین جماعت کی بڑی تعداد بھی مو جو د تھی

،تقریب سے رکن مر کزی شوریٰ زینب آصف نے ذمہ داریوں کے حوالے سے درس قرآن جبکہ سابقہ ناظمہ فوزیہ غنی نے گزشتہ سیشن کا جائزہ بھی پیش کیا۔ا س موقع پر خواتین ارکان سے خطاب کر تے ہو ئے ناظمہ صوبہ ثمینہ احسان نے کہاجماعت اسلامی کی ہر سطح کی ذمہ داریاں انسان کے پاس اللہ تعالیٰ کی جانب سے دی گئی امانت ہیں،یہ کوئی تمغہ،منصب یا عہدہ نہیں بلکہ ایک امتحان ہے جس میںرب العالمین کے سامنے جوابدہی کے احساس کے ساتھ ہمیں خود کو پیش کر نا ہے۔