پاکستان فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی حمایت کیلئے پر عزم ہے،رانا مشہود


اسلام آباد (صباح نیوز)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے فلسطین میں ہونے والے مظالم کی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی حمایت کے لیے پر عزم ہے،فلسطین میں اسرائیلی جارحیت انسانی حقوق کی صریحا خلاف ورزی ہے۔

جمعہ کوفلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطین میں ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کر تا ہے۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی حمایت کے لیے پر عزم ہے، فلسطینی عوام سے یکجہتی کے دن اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے۔ اسرائیل کی بین الاقوامی قوانین کی مسلسل بے توقیر ی خطے کے امن کی راہ میں بڑی روکاوٹ ہے۔ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت انسانی حقوق کی صریحا خلاف ورزی ہے ۔پاکستان فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا۔