وفاقی وزیرداخلہ کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے رابطہ ،موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو


اسلام آباد (صباح نیوز وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی گوہرعلی خان سے رابطہ کیا اور موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے حوالے سے محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر سے رابطہ کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی ٹی آئی کے درمیان موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور محسن نقوی نے نے بیرسٹر گوہر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم سے آگاہ کیا۔ انہوںنے کہا کہ عدالتی حکم کے پابند ہیں اور اسلام آباد میں کسی جلوس یا دھرنے کی اجازت ممکن نہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو   آگاہ کیا کہ  بیلاروس کا اعلی سطح کا وفد 24 نومبرکو اسلام آباد پہنچ رہا ہے، بیلاروس کے صدر 25 نومبر کو پاکستان پہنچیں گے اور وفد 27 نومبر تک اسلام آباد رہے گا ۔گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی سے مشاورت کے بعد آپ کو حتمی رائے سے آگاہ کروں گا۔