اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے احتجا ج کے پیش نظرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے جڑواں شہروں میں ہونے 23نومبر کوہونے والا پرچہ ملتوی کردیا،نئے تاریخ کااعلان بعد میں کیاجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے آج بروزہفتہ ہونے والا پرچہ ملتوی کر دیا امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا تاہم گوجر خان ، مری ،کہوٹہ ،کلر سیداں ، کوٹلی اور ٹیکسلا میں ہونے والا امتحان معمول ہے مطابق ہوگا۔