ہم سندھ کے پانی پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے،مراد علی شاہ


کراچی(صباح نیوز)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں جانے نہیں دیں گے،مسلم لیگ ن کے ساتھ تحفظات بلاول بھٹو نے تفصیل سے بتائے، ن لیگ کے ساتھ تحفظات بات چیت سے دور کرنا چاہتے ہیں

 ۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانی کے معاملے پر سندھ کا موقف واضح ہے، ہم سندھ کے پانی پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی دو تہائی اکثریت ہے، مسلم لیگ ن کے ساتھ تحفظات بلاول بھٹو نے تفصیل سے بتائے، ن لیگ کے ساتھ تحفظات بات چیت سے دور کرنا چاہتے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کے 52 کیس رپورٹ ہوئے، ملک سے پولیو کا خاتمہ ضرور کریں گے، ہم نے بچوں کے حقوق کا خیال رکھنا ہے،ہمیں اپنے بچوں کو بہتر تعلیم دینی ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے پولیو کے خاتمے کے  لئے انقلابی اقدامات کئے تھے۔