اسلام آ باد(صباح نیوز)وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے معا شر ے کے تمام طبقات اور متعلقہ اداروں پر زور دیاہے کہ وہ پا کستان میں بچوں کے حقو ق کے تحفظ کے لئے اپنی تمام تر کا و شیں برو ئے کا ر لا تے ہو ئے ایسے اقدا مات اٹھا ئیں جن کے ذریعے بچے بغیر کسی خوف، تشدد اور امتیا زی سلوک کے پروان چڑ ھ سکیں۔
انہوں نے مز ید کہا کہ ہم سب مل جل کر ایک مثبت لا ئحہ عمل کے ذریعے پا کستانی بچوں کو ایک ایسا روشن مستقبل فرا ہم کر سکتے ہیں جہاں ان کے حقو ق اور عزت نفس محفو ظ ہوں۔وفاقی محتسب نے عا لمی یو م اطفال کے مو قع پر جا ری کئے گئے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ یہ ہما ری اجتما عی ذمہ داری ہے کہ ہم بچوں کو ان کی محر ومیوں سے نجات دلا تے ہو ئے ہر نو ع کے استحصال سے ان کا تحفظ یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ کی طرف سے ملک بھر میں بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے اب تک کئی اقدا مات اٹھا ئے گئے ہیں جن میں اسٹریٹ چلڈ رن کو تعلیم، صحت اور دیگر ضروریات زندگی کی فرا ہمی کے حوا لے سے پا ئلٹ پرا جیکٹ کے طو ر پر کرا ئی جا نے والی خصو صی ریسر چ اسٹڈ ی بھی شامل ہے۔ پا کستان میں اس سلسلے میں اور بھی کا فی کام ہوا ہے۔ حکو مت کی طر ف سے قو می کمیشن برا ئے اطفال کا قیام عمل میں لا یا گیا نیز بچوں کے حقوق کے لئے قا نون سا زی کی گئی اور پا لیسیا ں مر تب کی گئیں۔
وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ میں کمشنر برا ئے اطفال کے نام سے الگ سے ایک دفتر قا ئم کیا گیا ہے جو بچوں کے حقو ق کے تحفظ اور ان کے خلاف سائبر کرا ئمز کی روک تھام کے علا وہ بچوں کے حوا لے سے مو صول ہو نے والی شکا یات کا ازالہ کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں ہیلپ لا ئن نمبر:1056بھی مو جود ہے جس پر رابطہ کر کے مزید معلو مات حا صل کی جا سکتی ہیں۔ علا وہ ازیں وفاقی محتسب کی طر ف سے والدین، اساتذ ہ اور سما جی لیڈ روں اور کا رکنوں کو بچوں کے حقوق کے تحفظ اور اس کی اہمیت کے سلسلے میں آ گا ہی فرا ہم کر نے کے لئے میڈ یا کے ذریعے آ گا ہی مہم کا عمل بھی جا ری ہے۔