اسلام آباد(صباح نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایم این اے عادل بازئی کو دوسری جماعت میں شمولیت، فائنانس بل اور 26 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے پر ڈی سیٹ کردیا ،،مسلم لیگ کے صدر نوا زشریف نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کی درخواست دی تھی عادل بازئی کوئٹہ سے آزاد حیثیت میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔جمعرات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے محفوظ فیصلہ سنایا ۔ ایم این اے عادل بازئی کی نااہلی کے لیے صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے درخواستیں دی تھیں الیکشن کمیشن نے نااہلی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا ۔الیکشن کمیشن نے فلور کراسنگ پر ایم این اے عادل بازئی کو ڈی سیٹ قرار دے دیا،
الیکشن کمیشن نے عادل خان بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا حکم دیا، عادل بازئی نے کامیابی کے بعد پہلے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا بیان حلفی جمع کروایا تھا، واضح رہے کہ دوران سماعت عادل بازئی کے وکیل نے ن لیگ میں شمولیت کے بیانی حلفی کو جعلی قرار دیا تھا، فنانس بل اور آئینی ترمیم میں ووٹ نہ ڈالنے پر نواز شریف کی جانب سے نااہلی کا ریفرنس جمع کروایا گیا تھا، اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا گیا تھا عادل بازئی کوئٹہ سے آزاد حیثیت میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے