وزیراعظم شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان کو جمیعت علما اسلام (ف)کا بلامقابلہ امیر منتخب ہونے پر مبارکباد


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو جمیعت علما اسلام (ف)کا پانچ سال کے لئے بلا مقابلہ اور متفقہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔

اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا  ہے کہ  مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں جے یو آئی ہمیشہ عوام کی بہترین نمائندگی کرتی آئی ہے، مولانا فضل الرحمان کے  جماعت کے صدر کی حیثیت سے انتخاب سے جمہوری اقدار کو فروغ ملے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ  ملک میں پارلیمان کی بالادستی کے قیام میں مولانا فضل الرحمان کا انتہائی اہم کردار ہے، ہمیں امید ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں جمیت علما اسلام (ف)ملک میں جمہوریت کی بالا دستی اور  فروغ کے لیے بہترین کام کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت اور وژن بلاشبہ جمعیت علمائے اسلام کو مزید بلندیوں کی طرف لے جائے گی.وزیر اعظم نے مولانا غفور حیدری کو بھی جمیعت علمائے اسلام (ف)کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔