بیجنگ  لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مخالفت کرتا ہے ،چینی وزارت خارجہ


بیجنگ (صباح نیوز)چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین لبنان کی خودمختاری کی کسی بھی خلاف ورزی کی مخالفت کرتا ہے

وزارت نے لبنان کی خودمختاری پر ہونے والے کسی بھی حملے کی مذمت کی اور تمام فریقین، خاص طور پر  اسرائیل  پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر صورتحال کو پرامن بنائیں اور تنازع کو پھیلنے سے روکیں یا “پھر کنٹرول سے باہر ہونے سے بچیں۔