لبنان کے شہری قومی اتحاد کو برقرار رکھیں،لبنانی فوج کی اپیل


بیروت (صباح نیوز)لبنانی فوج نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی اتحاد کو برقرار رکھیں اور ایسی کارروائیوں میں نہ پڑیں جو کہ امن عامہ کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

فوج نے مزید کہا کہ  اسرائیلی دشمن اپنی تخریبی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے اور لبنانیوں کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔آئیں، ہم سب مل کر اتحاد اور امن کی کوشش کریں!۔