مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث ایرانی پارلیمنٹ کا خفیہ اجلاس طلب


تہران (صباح نیوز)مشرق وسطی میں کشیدگی کے باعث  ایرانی پارلیمنٹ نے ایک خفیہ اجلاس طلب کیا ہے جس میں حسن نصر اللہ کے قتل اور لبنان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔

دوسری جانب، اسرائیلی فوجی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق، غزہ پر جنگ کے بعد سے اسرائیل میں آنے والے یہودی تارکین وطن کی تعداد میں تقریبا 50 فیصد کمی دیکھی گئی   جو کہ ایک بڑی تبدیلی ہے۔

ابھی تک لبنان میں زمینی کارروائی کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا، تاہم فوج اس حوالے سے مکمل تیار ہے،ان اہم خبروں کے ساتھ خطے کی سیاسی اور عسکری صورتحال مزید پیچیدہ ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔