جنوبی افریقہ ،مسلح افراد کی دو گھروں میں گھس کر فائرنگ،خواتین سمیت 17افرادہلاک


کیپ ٹائون (صباح نیوز) جنوبی افریقہ میں مسلح افراد کی دو گھروں میں گھس کر فائرنگ  کردی جس کے نتیجے میں  15 خواتین سمیت 17 افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جنوب مشرقی صوبے ایسٹرن کیپ کے نواحی قصے میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ ایک گھر میں فائرنگ سے 12 خواتین اور ایک مرد ہلاک ہوا جبکہ دوسرے گھر میں تین خواتین اور ایک مرد کی جان لی گئی۔

فائرنگ کے وقت متاثرہ خاندان کے افراد ایک تقریب میں شریک تھے۔ واقعہ کی تحقیقات کے لیے فارنزک ماہرین اور ڈیٹیکٹو ٹیم تشکیل دے دی گئی۔