ویلڈن سراج الحق۔۔۔تحریرمرزاتجمل جرال


عالمی رجیم کی سرپرستی میں اسلام دشمن قوتوں کے لے پالک ،دنیا کے نقشے پر موجود واحد یہودی ریاست اسرائیل نے لاکھوں نہتے فلسطینیوں کے بے دریغ قتل عام کےذریعے اممت مسلمہ کے سینے میں خنجر گھونپ رکھا ھے،
عالمی سطح پر اس ظلم کی مذمت تو ایک طرف عالمی طاقت امریکہ اور اتحادیوں نے اسرائیل کی مکمل حمایت اور امداد کا اعلان کر کھا ھے جبکہ دوسری طرف مسلم ممالک کے نام نہاد حکمرانوں پر سکوت مرگ طاری ھے،
البتہ دنیا بھر میں آباد عام مسلمان، کروڑوں کی تعداد میں گھروں سے باہر نکل کر نہ صرف فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں بلکہ اپنی بساط کے مطابق ان مظلوموں کی امداد کے لیے بھی دامے، درہمے،سخنے کوششوں میں مصروف ہیں
اس ضمن میں ، جماعت اسلامی پاکستان کے امیر جناب سراج الحق نے بھی فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ، پورے ملک میں “ہفتہ اظہار یکجہتیء ” منانے کا اعلان کر رکھا ھے تو ساتھ ہی ساتھ جماعت اسلامی کی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے اپنے بھائیوں کی امداد کے لیے ادویات،خوراک اور خیموں کی صورت میں پہلی کھیپ فلسطین روانہ کی جا چکی ھے،
بلاشبہ یہ ہم سب کی اخلاقی،دینی اور انسانی ذمہ داری ھے، جس کو امیر جماعت اسلامی جناب سراج الحق نے محسوس بھی کیا اور باجماعت یہ ذمہ داری ادا کرنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں،
اللہ پاک مزید ہمت و استقامت عطا فرمائے۔۔۔۔
ویلڈن کارکنان جماعت اسلامی ۔
ویلڈن سراج الحق۔۔۔۔