عوام کورونا کیخلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دے،این سی او سی


اسلام آباد (صباح نیوز)نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) نے کہا ہے کہ عوام کورونا کیخلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں این سی او سی ن ے کہا کہ کورونا کی نئی قسم اومی کرون سے بچائو کا واحد حل مکمل ویکسی نیشن ہی ہے۔

این سی او سی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اومی کرون وائرس کی صورت میں دنیا بھر کو کورونا کی نئی لہر کا سامنا ہے، لہذا اپنی ویکسی نیشن جلد از جلد مکمل کروائیں، عوام کورونا کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دے۔